بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں عامر خان کے شامل ہونے کے بارے میں بتادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2007ء کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ اپنے وقت کی بہت کامیاب فلم تھی۔
اس فلم کے حوالے سے اکشے کھنہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم میں ٹیچر رام شنکر نیکمبھ کے کردار کے لیے پہلے اُنہیں چنا گیا تھا۔
اکشے کہنہ نے کہا کہ فلمساز امول گپتا ذاتی طور پر مجھے نہیں جانتے تھے، انہوں نے جب اس فلم کے ہدایت کار عامر خان سے میرے حوالے سے بات کی کہ بہتر ہوگا کہ تم فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں اہم کردار نبھانے والے اپنے دوست اکشے سے ٹیچر رام شنکر نیکمبھ کے کردار کے لیے بات کرو جس پر عامر خان نے امول سے کہا جب تک مجھے خود کردار کے حوالے سے پتہ نہیں ہوگا، میں آگے کیسے بتاؤں گا۔
اکشے کہنہ نے کہا کہ فلمساز امول سے کردار سننے کے بعد عامر خان کو کردار پسند آگیا اور انہوں اس کردار کے لیے فوراً حامی بھر لی۔
انٹرویوں میں اکشے کہنہ نے کہا کہ کچھ دن بعد وہ ایک فلم اسٹوڈیو میں کام کر رہے تھے اور وہیں عامر بھی کسی فلم کی شوٹ میں مصروف تھے، میری عامر سے ہیلو ہائی ہوئی جس کے بعد عامر نے مجھے خود قصہ سنایا کہ میں نے امول کو تم تک نہیں پہنچنے دیا، کیونکہ یہ فلم مجھے کرنی تھی اپنے لیے، جس پر میں نے عامر سے کہا کوئی مسئلے کی بات نہیں۔
اکشے کہنہ نے مزید کہا کہ وہ فلم بہت اچھی تھی لیکن اس میں نہ ہونے کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں۔