• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر رضوی کی مہندی نائٹ، ماہرہ خان کا شوہر کے ہمراہ ڈانس


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ملکۂ ترنم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی کی مہندی نائٹ میں رنگ جما دیے۔

گزشتہ برس ایرین نامی ہسپانوی لڑکی کے ساتھ کنٹریکچول میرج کے بعد اب سکندر رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز کراچی میں ہوچکا ہے۔

شادی کے سلسلے میں منعقدہ مہندی نائٹ میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کو بھی ڈانس کروا دیا۔

سوشل میڈیا ہر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں دیدہ زیب سیاہ لہنگا چولی پہنے ماہرہ خان ’انار کلی ڈسکو چلی‘ سمیت دیگر بھارتی گانوں پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مہندی نائٹ میں صرف ماہرہ خان نے ہی نہیں بلکہ ابھرتے ہوئے فلم اسٹار سکندر رضوی بھی اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ سے سکندر رضوی نے اداکاری کے میدان میں ڈیبیو کیا، اس کے بعد وہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’یلغار‘ میں سپورٹنگ کردار میں بھی دکھائی دیے، وہ اداکاری کے علاوہ کراچی میں دو ریسٹورنٹس بھی چلاتے ہیں۔

اداکار کا شمار شوبز کی دنیا کے ایک باصلاحیت خاندان سے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید