وزیراعظم عمران خان کے 1987ء کے دورہ انگلینڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
عمران خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنے کرکٹ کے دن کی یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں شائقین کرکٹ اور وزیراعظم کے چاہنے والے خوب پسند کرتے ہیں۔
اب وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کرکٹ کے دنوں کی ایک حسین یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین دہائی پُرانی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر سال 1987ء کی ہے جب قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
اس دورہ انگلینڈ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور کامیابی اپنے نام کی تھی۔
عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُنہیں کامیابی حاصل کرنے پر پھولوں کا گلدستہ دیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
1987 میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
یہ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کی واحد اننگز بھی ہے جہاں قومی کرکٹ ٹیم نے بغیر کس وائڈ بال کے 708 رنز بنائے۔
عمران خان کی اس نایاب تصویر پر چند ہی گھنٹوں میں 67 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
عمران خان کی تمام پوسٹس کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور محبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔