• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برنس روڈ پر رنگی گئی قدیم عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر قدیم عمارتیں رنگنے سے متعلق حکومت سندھ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں تاریخی عمارتوں پر رنگ سندھ ثقافتی ورثہ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ برنس روڈ پر قدیم عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ پر تمام قدیم عمارتوں کی نشاندہی کرکے انہیں بحال کیا جائے۔

محکمہ ثقافت نے قانون کی خلاف ورزی کا ملبہ سول سوسائٹی پر ڈال دیا۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی نے خلاف ورزی پر کسی پر بھی سزا کا تعین نہیں کیا۔ 

تازہ ترین