کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کا خواب پورا کرنے کے اعلان پر ابرالحق کا شکریہ ادا کردیا۔
ساجد سدپارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں ابرالحق کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے خواب کو پورا کرنے کا اعلان کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ابرار الحق نے ہمارے گاؤں میں اسکول بنانے کا اعلان کیا۔
ساجد سدپارہ نے لکھا کہ ’میرے والد کا خواب تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنائیں جہاں علاقے کے بچے باآسانی پڑھ سکیں اور اسکول کا سارا خرچہ والد خود اُٹھائیں۔‘
خیال رہے کہ ابرار الحق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔
گلوکارنے کہا کہ علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے گاؤں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قیام پزیر ہوگا۔