سعودی عرب میں نئی کورونا ویکسین کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت صحت کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پاس ایک سے زائد ویکسین ٹیسٹ کے مرحلے میں ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جلد ہی ویکسین پورے ملک میں فراہم کی جائے گی۔
وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین 16 سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کو دینے کی اجازت ہوگی۔