• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹھی اور بیٹی کی ویڈیو نے دل جیت لئے


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنی اور اپنی بیٹی کے ساتھ گفتگو کی دلکش ویڈیو شیئر کی، جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

شلپا شیٹھی نے اپنی بیٹی سمیشہ کی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی طرف سے خوبصورت انداز میں ماں کہنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے اپنی بیٹی سمیشہ کو پہلی سالگرہ کی مبارک دی۔

شلپا سیٹھی نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کی نئی ویڈیو جبکہ راج کندرا نے ایک خاص پیغام شیئر کیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیمشہ فرش پر گھٹنوں کے بل چل رہی ہے، اس میں شلپا شیٹھی کیمرے کے پیچھے سے اپنی بیٹی سے پوچھتی ہیں کہ ’ سیمشہ کس کا بے بی ہے؟

سمیشہ جواب دیتی ہے ’مما‘ جس کے بعد اداکارہ کی زور سے ہنسنے کی آواز سنادیتی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں شلپا شیٹھی نے ایک جذباتی پیغام بھی ڈالا ہے ،جس کا عنوان ہے ’مما‘ وہ کہتی ہے کہ جب آپ یہ سنتے ہیں تو یہ اُس دن کا سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے، جو آپ کو مل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے بچے کا پہلی بار لات مارنا، دانت نکالنا، اس کا پہلا لفظ، اس کا پہلی بار گھٹنوں کے بل چلنا اور اُس کی پہلی مسکراہٹ، آپ کے لیے سنگ میل ہوتا ہے اور یہ خاص وجہ ہوتی ہے جسے منایا جائے۔

انہوں نے اپنی بیٹی سمیشہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری پری آپ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، گزشتہ سال کے دوران آپ ہماری زندگی میں ہر روز بہت سا پیار، خوشیاں اور روشنی لے کر آئی۔

شلپا شیٹھی نے مزید کہا کہ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، میں آپ کے اچھے نصیب کےلیے دعا گو ہوں۔

تازہ ترین