• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 کی ٹکٹوں کی فروخت کا وقت اور قیمت کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کے لیے پروٹوکولز کا اعلان کردیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ کے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں اور ان کی فروخٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔

اسی طرح کوالیفائر، دونوں ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جو 18 سے 22 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن کے ٹکٹوں کی تفصیلات میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

کرکٹ فینز کے لیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں ای ٹکٹنگ ویب سائیڈ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی، فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا گیا ہے۔


پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز بھی مخصوص کردیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لیے مخصوص انکلوژرز:

حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر)، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر)، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل )

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے مخصوص انکلوژرز:

فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر)، سعید انور (پریمیئم انکلوژر)، عبدالقادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر، قائد، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر)۔

ہفتے کے روز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔

وی آئی پی اسٹینڈز (حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فرسٹ کلاس اسٹینڈز (ظہیر عباس، آصف اقبال، وقار حسن ، ماجد خان ، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے ہوگی۔

پریمیئم اسٹینڈ (قائد، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔

جنرل اسٹینڈز (وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے ہوگی۔

جس روز ایک میچ ہوگا اس دن سب سے کم قیمت والے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہے۔

تازہ ترین