• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ٹی آئی کے 5 سال پورے کرنے کا اکثر پاکستانیوں کو یقین


پاکستانیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت 5 سال کی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں عوام کی اعداد و شمار پر مبنی رائے سامنے آگئی ہے، 63 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورے کرے گی۔

اس کے مقابلے میں 17 فیصد سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے کرنا ممکن نظر نہیں آتا جبکہ 20 فیصد نے اس حوالے سے کوئی بھی رائے دینے سے انکار کیا۔


سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے باقی مدت میں پی ٹی آئی حکومت پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر زور دینے کا کہا۔

گیلپ سروے میں 20 فیصد پاکستانی نے بیروزگاری کو قابو کرنے اور 18 فیصد نے کرپشن روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر توجہ دینے کی صلاح دی۔

کورونا وبا کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کے سروے میں 62 فیصد پاکستانیوں نے اس کی حمایت کی۔

سروے میں 18 فیصد پاکستانیوں نے اپوزیشن اور حکومت کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی بات کی۔

گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین