• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا وائرس کے 322 نئے کیسز، 3 مریض انتقال کرگئے

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 322 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 3 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 322 نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 368 ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 3 مریضوں کا انتقال ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 441 ہوگئی ہے۔


ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 371 مریض صحتیاب ہوئے، یوں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 297 ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 630 ہے، جبکہ 480 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین