• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان کی بیٹی کا پسندیدہ جانور کونسا ہے؟

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنے مداحوں کو اپنی بیٹی کے پسندیدہ جانور کے بارے میں بتادیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ’ماہ نور‘ اور شوہر ’میجر عقبہ‘ کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور اپنے والد کے ہمراہ گُھڑ سواری کررہی ہے اور محبت بھری نظروں سے اپنے والد کو دیکھ رہی ہے۔

عائشہ خان نے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماہ نور اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ اپنے پسندیدہ جانور کی سواری کررہی ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ ہیش ٹیگ Daddy'sGirl کا بھی استعمال کیا۔

عائشہ خان نے صرف 21 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 28 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین