• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں شدید برفباری، 12سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایتھنز ( نیوز ڈیسک) یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، جب کہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ حد نگاہ متاثر ہونے سے آبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ مقامی حکام نے برف باری کے باعث شہر کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین