کراچی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ خان انتقال کرگئے ، رہنما مسلم لیگ (ن )محمد زبیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مریم نواز،احسن اقبال ،مفتاح اسمعیل سمیت دیگر لیگی اور سیاسی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔