• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا: نادیہ جمیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ اُن کے والد نے کبھی اُنہیں پیسے کی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا بلکہ ہمیشہ شدت سے محسوس کرنے والی دولت سے لطف اندوز ہونا سکھایا ہے۔

نادیہ جمیل نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’میرے خوبصورت ابّو کو سالگرہ مبارک ہو جن سے میں نے سورج، چاند، ستاروں سے محبت کرنا سیکھا۔‘

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’میرے ابّو نے مجھے ہمیشہ سکھایا کہ حالات جیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے۔‘


اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ میری والدہ کے ساتھ کئی خوشگوار سال گُزاریں۔‘

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’ہم ایک ساتھ مل کر گلوکاری کریں گے، چائے اور کیک رسک کھاتے ہوئے رومی اور ابن عربی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’جلیل جمیل، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ ایک حیرت انیگز انسان ہیں۔‘

یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔

تازہ ترین