آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سہیل اختر نے غیر معمولی انفرادی کارکردگی کو ہدف بنالیا

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل کھیلنے والی متحرک ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ اچھی پرفارمنس کے لیے بڑی محنت کی ہے، کپتان اچھا پرفارم کرے تو ٹیم پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کےلیے آسانیاں پیدا کروں گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آج سے کراچی میں آغاز ہو رہا ہے، لاہور قلندرز کل پشاور زلمی کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے سال بھر متحرک رہنے والی فرنچائز لاہور قلندرز کی قیادت کرنا اعزاز ہے۔ میں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں میرا یہاں تک سفر بڑا ٹف رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے ٹرائیلز دینا ہی میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے مجھے موقع دیا۔

سہیل اختر نے کہا کہ مجھ پر بہت کام کیا گیا مجھے ٹرینر دیا گیا، میرا ڈائٹ پلان بنایا گیا میں نے سب پر سختی سے عمل کیا اور پھر سب کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور ٹیم کو جتواؤں ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، گزشتہ ایڈیشن میں فائنل ہارے اب فائنل جیتنا ہدف ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید