• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ریپ کیس: 200 صفحات کا چالان، 40 گواہان شامل


موٹروے ریپ کیس میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

پولیس چالان 200 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ وقوعہ پر موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

چالان کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی شنا خت پریڈ جیل میں کی۔

ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کرائی گئی جبکہ متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔

چالان کے متن کے مطابق ملزم عابد ملہی نے موقف اختیار کیا ہے کہ خاتون سے لوٹی  ایک لاکھ سے زائد کی رقم روپوشی کے دوران خرچ کردی۔


جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے بیان میں ملزم شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کیا۔

چالان کے مطابق عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے۔

عابد ملہی کا ڈی این اے فورٹ عباس کے 2013ء کے واقعے سے بھی میچ کرگیا تھا جبکہ فورٹ عباس مقدمے سے تفتیش کا آغاز ہوا۔

موٹرے وے ریپ کیس کے ملزمان کے خلاف جیل میں ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ جیل میں ٹرائل کریں گے۔

تازہ ترین