• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ میں پریانکا کی کامیابی کے پیچھے انجولا کا ہاتھ

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مغرب میں کامیابی کے پیچھے انجولا آچاریا کا ہاتھ ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ جب وہ پریانکا کو نیویارک لائیں تو بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

انجولا نے کہا کہ جب میں نے پریانکا کو سائن کیا تو بھارت میں متعدد لوگوں نے ان سے ایسا نہ کرنے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریانکا سے متعلق بالی ووڈ کے کچھ لوگوں کے منفی تاثرات تھے، جو یہ کہتے تھے کہ سابق مس ورلڈ کام نہیں کر پائے گی، آپ کیوں اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔


انھوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اس معاملے میں سوچ و بچار میں لگ گئی تھیں، تاہم انھوں نے اپنا یقین پختہ کیا اور یہ سوچ لیا کہ وہ بھارت سے درست شخصیت کو امریکا لائی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے بھارت سے باہر اپنے غیر ملکی کیریئر کی شروعات 2012 میں بطور گلوکارہ کی تھی۔

اس کے بعد وہ متعدد گیت گا چکی جبکہ ٹی وی شوز اور سیریز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین