• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: شدید دھند، موٹر وے بند، ٹریفک روانی متاثر

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو جانے کے سبب کئی جگہوں پر موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

مانگا منڈی، پھول نگر ، پتوکی، جمبر، رینالہ خورد، اختر آ باد، اوکاڑہ میں دھند کا راج ہے جبکہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدِ نگاہ 40 میٹر ہے۔

گجرات شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

شکر گڑھ اور اس کے مضافات میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، نارووال کرتار پور روڈ پر حدِ نگاہ 20 میٹر ہے۔

پیٹرولنگ پولیس کے مطابق نارووال لاہور اور مرید کے روڈ پر حدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے۔


ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے تحت موٹر وے بند کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتہائی ضرورت کے تحت سفر کرنے والے گاڑیوں میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین