• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا کووڈ ویکسینیشن ویک منانے کا فیصلہ

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے انکاری کیسز میں اضافے پر حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسینیشن کی کوریج بڑھانے کے لئے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگہی مہم چلائی جائے گی اور اہم مقامات پر بل بورڈز، پوسٹرز اور چارٹس کے ذریعے ویکسین سے متعلق طبی عملے کے خدشات دور کیے جائیں گے۔ یہ مہم آج (22فروری ) سے شروع ہوکر 28فروری کو ختم ہو جائے گی ۔ مہم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی پذیرائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل 3 فروری سے شروع ہوا لیکن اس دوران طبی عملے کی جانب سے ویکسین لگوانے سے انکار کا سلسلہ جاری رہا جس پر تین ہفتے بعد حکومت نے ویکسینیشن ویک منانے او ر خدشات دور کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ماہرین صحت کے مطابق آگہی دینے کا یہ سلسلہ اگر تین ہفتے قبل شروع کر دیاجاتا تو اس وقت ہزاروں کے بجائے لاکھوں ہیلتھ کیئر ورکرز ویکسین لگوا چکے ہوتے ۔

تازہ ترین