آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ضمنی الیکشن کے نتائج حکومت پر عدم اعتماد کا مظہر ہیں، آفتاب شیر پاؤ

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں شامل قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا۔

مانسہرہ میں قومی وطن پارٹی کے جلسے سے خطاب میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج حکومت پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرا دیا، حکومت نے اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے نمائندے کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔

آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ ڈسکہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کا موقف خوش آئند ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہوا تو ملک میں انتخابات بھی آزادانہ ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چئیرمین اور اسپیکر کے انتخابات بھی اوپن ہونے چاہئیں، اسلام آباد سے حکومت نے آئی ایم ایف کے نمائندے کو ٹکٹ دے دیا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لئے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید