• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں قطر کے خصوصی سفیر  سے ملاقات کی، اس موقع پر قطر کے سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں طرف سے باہمی تعلقات اور افغان امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ نے افغان امن ڈائیلاگ کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔

قطر کے خصوصی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان سے مل کر کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان میں امن خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سول اور فوجی اداروں نے قیام امن کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے قطری حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے، اسی سے پائیدار امن قائم ہوگا۔

تازہ ترین