• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کے باعث ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ہوگئی، لاک ڈاؤن سےنکلنے کی راہ ہموار ہونے لگی

راچڈیل (ہارون مرزا)کور ونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فائزر اور آکسفورڈ ‘آسٹرازینیکاویکسین کی فراہمی نے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کو بالتر تیب 85فیصد اور 94فیصد تک کم کر دیا ہے کورونا کے خلاف دی جانیوالی دونوں ویکسین موثر انداز میں کام کر رہی ہیں جس سے لاک ڈائون سے نکلنے کیلئے را ہ ہموار ہوتی نظر آنے لگی ہے۔ محققین نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے افراد کو ان افراد کے ساتھ موازنہ کر کے نتائج اخذ کر نے کی کوشش کی ہے جنہیں ابھی تک ویکسین فراہم نہیں کی جا سکی۔ ایڈنبرا اور اسٹریٹ کلائڈ کی یونیورسٹیوں کے ماہرین کے ساتھ پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ نے بھی اعدادو شمار میں دونوں ویکسین کی افادیت کا اعتراف کیا ہے۔ تحقیق کار پروفیسر عزیزشیخ نے کہا ہے کہ ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ افزائی ہیں اور مستقبل کیلئے انتہائی پرامید ہونے کی وجوہات مہیا کرتے ہیں ویکسین کورونا کے مریضوں کو ہسپتالوںمیں داخلے سے تحفظ فراہم کرتی ہے خطرناک وباء پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر ویکسین کی پہلی خوراک کا رول آئوٹ کر نے کی ضرورت ہے ویکسین کے وزیر ندھم ضحاوی نے کہا ہے کہ ویکسین کے موثر نتائج سامنے آ ئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں کو 8مارچ سے دوبارہ کھولنے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔وزیر اعظم بورس جانسن کی سربراہی میں حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد وزیر اعظم روڈ میپ کا اعلان کریں گے سکاٹ لینڈ میں تقریبا 6لاکھ پچاس ہزار افراد کو فائزر ویکسین اور تقریبا 5لاکھ افراد کو آکسفورڈ آسٹرازینیکا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔ محققین نے دس ہفتوں تک ہسپتالوں میںمریضوں کے اعدادو شمار کا تجزیہ کیا ہے و یکسی نیشن ‘ ہسپتال میں داخلہ ‘ اموات کی شرح اور لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کو بھی تحقیق میں شامل کیا ہے دونوں ویکسین کے نتائج کو یکجا کر کے اس نتیجہ پر محققین پہنچے ہیں کہ ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے بوڑھے افراد کو ویکسین کے منتظر ہیں جو سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ وہ اپنی کمزور قوت مدافعت کے باعث خطرے میں ہیں۔ انہیں اولین ترجیح دی جا رہی ہے پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے نیشنل کوڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر جم میک مینین نے کہا ہے کہنتائج انتہائی اہم اور حوصلہ افزاء ہیں سکاٹش کی پوری آبادی کے نتائج نے ویکسین کی ایک خوراک سے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کو کنٹرول کیا ہے ۔علاوہ ازیںرواں سال جولائی کے اختتام تک برطانیہ میں ہر بالغ شخص کو عالمی وباء کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دیدی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن و یکسی نیشن کے حوالے سے نیا ہدف طے کرنے کیلئے روڈ میپ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم لاک ڈائون میں نرمی لانے کیلئے پرعزم ہیں مگر انفیکشن کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے جائیں گے حکومت پہلے ہی موسم خزاں تک 18سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین کا اعلان کر چکی ہے یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ پچاس سال سے زائد عمر کے ہر فرد کو 15اپریل تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی جبکہ جولائی کے اختتام تک یہ ہر شخص کو دیدی جائے گی اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں 8مارچ کو ممکنہ طو رپردوبارہ شروع ہوں گی ۔انگلینڈ کے کیئر ہومز کے رہائشیوں کو عزیز واقارب سے ملنے کی بھی اجازت دی جا سکتی ہے لاک ڈائون میں نرمی کی صورت میں ایسٹر کے موقع پر خصوصی لچک کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے دوسرے مرحلے میں دکانوں اور پب سمیت ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے باور کیا جا رہا ہے کہ مہمان نوازی کے شعبہ کو بھی مئی میں مکمل طو رپر کھول دیا جائیگا وزیر اعظم بورس جانسن اس سلسلہ میں سینئر وزراء سے خصوصی ملاقات کریں گے اور کابینہ کے ساتھ مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا وزیر اعظم قوم سے خطاب کرنے سے قبل روڈ میپ پیش کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین ہے کہ اس کے پاس تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین دینے کیلئے ہدف پورا کر نے کی صلاحیت موجود ہے 15اپریل سے قبل تمام کمزور لوگوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کورونا ویکسین ہر بالغ شخص کیلئے دستیاب ہووزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پندرہ ملین افراد کو ویکسین کی فراہمی اہم سنگ میل تھا آئندہ چند ہفتوں میں رول آئوٹ کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے کوشاں ہیں جولائی کے اختتام تک ہر بالغ شخص کو کورونا ویکسین کی پیشکش کی جائیگی جس سے ہمیں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنے میں مدد ملے گی اس میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈائون سے باہر نکلنے کیلئے مرحلہ وار پیش قدمی کرنا ہوگی تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 1کروڑ 72لاکھ47ہزار 482افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے ملک بھر میں 15سو سے زائد ویکسینیشن سائٹس میں 6لاکھ4ہزار 885افراد کو کورونا کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے ۔

تازہ ترین