• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پاکستانیوں کی بہبود سے کوئی سروکارنہیں ،الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ریاست بچائو مہم کاوقت ہے۔کپتان اپنے اقتدارکودوام دینے میں بری طرح ناکام رہے،عوام نے ضمنی الیکشن میں حکومت اوراپوزیشن دونوں کابیانیہ مسترد کردیا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے سنجیدہ اورتعمیری طرز سیاست کوشہرقائدؒ سمیت چاروں صوبوں میں پذیرائی ملی۔عمران خان کو نادارومفلس پاکستانیوں کی بقاء وبہبود سے کوئی سروکارنہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی نااہلی بلکہ ملی بھگت سے پاکستان میں میں مہنگائی کاسورج سوانیزے پرآگیا،معاشرے میں بے چینی پیداکرنیوالے چینی چورمافیاآج بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کے درمیان بیجاتنائواور تصادم سے عوام کے مفادات متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں پھر پیپلزپارٹی کاامیدوارکس طرح جیت گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہویاصوبہ کوئی حکمران جماعت مبینہ دھونس دھاندلی کے بغیر ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتی ۔
تازہ ترین