برطانوی کورٹ آف اپیل نے فلسطینوں کے حقوق کے لیے سرگرم برطانوی تنظیم "فلسطین ایکشن" کو دہشتگرد گروپ قرار دینے کا حکومتی فیصلہ درست قرار دے دیا۔
کورٹ آف اپیل نے تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ حکومت کے حق میں فیصلہ کورٹ آف اپیل کے پانچ ججز نے سنایا۔
فروری 2026 میں ہائیکورٹ کے تین ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ درست نہیں۔ "فلسطین ایکشن" اب کورٹ آف اپیل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔
سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر فلسطین ایکشن کے حامیوں کی بڑی تعداد پلے کارڈز لیے موجود تھی۔