• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ نے 777 طیاروں کا آپریشن معطل کرنے کی سفارش کردی

شکاگو(شِنہوا)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ اس نے پریٹ اینڈ وٹنی 112۔4000 انجنز کے حامل اپنے 777 ہوائی جہازوں کا آپریشن اس وقت تک معطل کرنے کی سفارش کی ہے جب تک وفاقی ہوابازی کی انتظامیہ (ایف اے اے)مناسب معائنے کے پروٹوکول کی نشاندہی نہ کر دے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جبکہ این ٹی ایس بی (قومی آمد ورفت تحفظ بورڈ ) کی تحقیقات جاری ہیں ، اس لئے جب تک وفاقی ہوابازی کی انتظامیہ مناسب معائنہ پروٹوکول کی شناخت نہیں کرتا ،ہم نے پریٹ اینڈ وٹنی 112۔4000 انجنز کے حامل69 فعال اور 59 ذخیرے میں موجود 777 طیاروں کے آپریشن معطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ بوئنگ 200۔777کی ایک پروازکو ہفتہ کے روز ڈینوربین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دائیں انجن کو خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور یہ دوران پرواز ہی پھٹ گیا تھا ۔جہاز میں سوار تمام 241 افراد جن میں 231 مسافر اورعملے کے 10 ارکان شامل ہیں کو بغیر کسی نقصان کے طیارے سے اتار لیا گیا۔جلتے ہوئے انجن کا ملبہ آس پاس کے تین نواحی علاقوں میں بکھر گیا تھا تاہم اس کے باعث کوئی زخمی نہیں ہوا۔
تازہ ترین