• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کی تعداد کم، لاہور کی بیٹنگ میں مست قلندرز کے نعرے، میچ کی جھلکیاں

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے تیسرے روز پیر کو بھی تماشائیوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہ ہوسکا، تاہم سیکیورٹی بدستور سخت نظر آئی، اطراف کی سڑکوں پر بھی حفاظتی اقدامات خاصے سخت رہے۔کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ پر تماشائیوں نے آواز لگائی گیل پاکستانی، آصف اقبال انکلوژر میں موجود خواتین لاہور کی بیٹنگ کے دوران قلندر مست قلندر کے نعرے لگا رہی تھیں۔ حفیظ کی بیٹنگ کے دوران ماجد خان انکلوژرسے تماشائی سرفراز بھائی پروفیسر کو آئوٹ کرو کے نعرے لگاتے رہے۔کوئٹہ کے کپتان سرفرازاحمد آئوٹ ہوکر واپس آنے لگے تو ایک پولیس اہلکار نے کہا اسی طرح کھیلوں تو واپس آئوگے۔ اعظم خان کی بیٹنگ کے دوران تماشائی آگیا خان، چھا گیا خان کے نعرے لگاتے رہے۔

تازہ ترین