• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی کی جانب سے طلبہ کیلئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔اس ضابطہ اخلاق میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام، نظریہ پاکستان اور ملکی وقومی سا لمیت کے خلاف کوئی سرگرمی،کوئی نعرہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جامعہ میں تعلیم کے معیار کی بہتری،تعلیمی مواقع کی ترقی اور تعلیمی مسائل کے حل کو مقدم جانئے۔جامعہ کے انتظامی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔جامعہ کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے چنانچہ کلاس کے اندر اورباہر ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے جو اس کے تقدس کو پامال کریں۔جامعہ کی اخلاقی فضا کے بارے میں منفی تاثرات،پروپیگنڈے اور تنقید کی شدت کو کم کرنے کے لئے اور جامعہ کی اخلاقی فضا کی پاکیزگی کے تحفظ کے لئے ایسے تمام عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو جامعہ کو تفریح گاہ سمجھ کر یہاں چلے آتے ہیں اور پورادن یہاں غیر تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ہر طالب علم کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ باہر سے آنے والے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جامعہ سے ان کے فوری اخراج کے لئے اساتذہ اور انتظامیہ کی مددحاصل کریں۔اساتذہ کا احترام کیا جائے اور کلاس کے اندر اور کلاس سے باہر ان کی ہدایات اور مشوروں عمل پیراہوجائے۔جامعہ کی پراپرٹی بشمول ٹرانسپورٹ کا کسی طرح بھی خلاف ضابطہ استعمال ممنوع ہے۔

تازہ ترین