• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار لگ رہی ہے، یوسف رضا گیلانی

اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار لگ رہی ہے، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد،کراچی(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے بظاہر نظر آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پرغیر جانبدار ہے،سینیٹ الیکشن کیلئے مجھ پر اعتماد کرنے پر پی ڈی ایم کا بے حد مشکور ہوں،اتحاد کی ترجمانی کروں گا، تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا، میری فتح جمہوری قوتوں کی فتح ہو گی۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھ پر اعتماد کرنے پر پی ڈی ایم کا بے حد مشکور ہوں، پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا، مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا، میں وزیراعظم بنا تو مجھے 264 ووٹ ملے تھے، مجھے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ ملے تھے، پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا، سینیٹ انتخابات میں میری فتح جمہوری قوتوں کی فتح ہو گی،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی پرفارمنس پر مبارک باد دیتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا میری جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہوا ہے، جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں ان کو کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین