• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے پارٹی سے نکل جائے، عمران خان

پشاور(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کو یہاں ملاقات کی اورصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناءوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے تو پارٹی سے نکل جائے‘میرا کوئی بھی قومی و صوبائی اسمبلی کا رُکن نہیں بکے گا‘ جہدوجہد کرکے اقتدار میں آئے ہیں، اپوزیشن کو خوف ہے کہ پی ٹی آئی کہیں سینیٹ میں اکثریت حاصل نہ کرلے‘ ووٹ بیچنے والے رکن کا پتہ چل جاتا ہے‘ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے‘سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرنے والے آج نشان عبرت ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا،ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور اب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔انہوں نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے،ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لئے سنبھالا گیا،ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔

تازہ ترین