• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف توہین عدالت کیس سوشل میڈیا رولز کیسز کیساتھ منسلک کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کے بعد عدلیہ مخالف پروگرام کرنے پر زیر سماعت توہین عدالت کیس کو سوشل میڈیا رولز سے متعلق کیسز کیساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ہے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل سوشل میڈیا رولز پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں ، کورٹ رپورٹنگ سے متعلق عدالتی معاونین بھی اپنے جواب جمع کرائیں، سوموار کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی تو سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پیش ہوئے، چیف جسٹس نے انکو مخاطب کر کے کہا کہ آپ اس کیس میں اپنے آپکو پٹیشنر سمجھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کاشف ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے پاکستان بار کونسل کی کمیٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیا،چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل نے مناسب موقف لیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا رولز پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرینگے جن سٹیک ہولڈرز سے ابھی مشاورت نہیں ہوئی انکو بھی اٹارنی جنرل بلائیں، مشاورتی عمل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیساتھ مکمل کریں ، بیشک مزید وقت لے لیں ۔

تازہ ترین