لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز نہ ہوئیں تو عام نتخابات میں زیادہ ” دھند“ پڑ سکتی ہے ضمنی انتخابات میں ”دھند “ سے نتائج موخر ہونے جیسے حربے گزشتہ 73 سال سے ملک میں استعمال ہو رہے ہیں۔درآمد شدہ لوگ آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک میں پالیسیاں بنارہے ہیں۔ حکمرانوں میں صلاحیت ہے نہ صالحیت،مغرب کے ایجنٹ پاکستان پر مسلط ہیں۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان، کسان، مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خوار ہو گئے۔ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اورملک کا مستقبل کچرےکے ڈھیروں سےرزق تلاش کرتا ہے۔ملک کو حقیقی تبدیلی چاہئے۔