• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی:غیرقانونی تقرریوں کا الزام،اسپیکر سندھ اسمبلی نیب میں طلب

کراچی(امداد سومرو) قومی احتساب بیورو ’’نیب‘‘ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں اپنے پسندیدہ افراد کو ملازمت پر رکھنے کے لئے سفارشی خط لکھنے کے الزام میں طلب کرلیا ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق نیب نے آغا سراج درانی کے علاوہ جن افراد کو طلب کیا ان میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق، نثاراحمد کھوڑو، نبیل گبول، سابق ایم پی اے ثانیہ ناز بلوچ، سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، سابق رکن اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم ہنگورو کو بی بی ایس یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اختر بلوچ سے جاری تفتیش میں طلب کیا ہے،ان پر الزام ہے کہ وائس چانسلر نے بغیر قانونی تقاضے پورے کئے من پسند افراد کو نوکریاں فراہم کیں۔ مذکورہ یونیورسٹی میں ، 2016 میں تقریبا 100 کے قریب افراد کو غیر قانونی طور پر نوکریا دی گئیں، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں نوکریوں کی فراہمی کی تحقیقات کا فیصلہ نیب کے ایگزیکیٹو بورڈ میٹینگ میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین