• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ اور کیٹ مڈلٹن بھی میگھن کے نقش قدم پر چل پڑیں

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی کیتھرین مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے ایک اسپیشل ٹی وی شو ریکارڈ کروانے کا منصوبہ ٹھیک اُسی دن بنایا گیا ہے جس دن میگھن مارکل کا اوپرا انٹرویو نشر کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے صحت کے عالمی دن  کی مناسبت سے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا جائے گا جسے برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب اسی دن میگھن مارکل کا انٹرویو معروف میزبان اوپرا ونفرے کے ساتھ نشر کیے جانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

ملکہ الزبتھ اور کیٹ کا یہ خصوصی پروگرام مارچ کے مہینے کی 7 تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔

شاہی خادان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس خصوصی شو میں پرنس چارلس، کمیلا، دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج اور صوفیا ویکسس بھی شرکت کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی ہے تاہم ملکہ اور کیٹ کے خصوصی شو کے اعلان کے بعد ریکارڈنگ میں مزید ایڈیٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ مگھن اس انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے علیحدگی سے متعلق تفصیل سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں شاہی خاندان کی جانب سے صحت کے عالمی دن سے متعلق ایک تقریب میں  شرکت کی گئی تھی اور اہم پیغامات دیئے گئے تھے جس میں میگھن اور ہیری بھی شریک ہوئے تھے۔

اس سال یہ پروگرام عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے اور شاہی خاندان کی جانب سے صحت سے متعلق پیغامات ٹی وی شو کے ذریعے عوام سے شیئر کیے جائیں گے۔

تازہ ترین