• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں کمسن بچی جاں بحق ، د یگر واقعات میں خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 8گل چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 9سال کی بچی جاں بحق ہو گئی ، شناخت نہیں ہوسکی، دریں اثنا گولیمار نمبر2فاورقی مسجد کے قریب کام کے دوران زیر تعمیر دیوار گرنے سے 2مزدور شدید زخمی ہو گئے،ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران گیس سلینڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جھلس کرزخمی ہوگئے، خاتون کی شناخت رحیمہ اور مرد کی نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین