• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا،اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھائونگا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ درخواست سیکرٹری کے پاس پراسس کے لئے بھیج دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے قیدی ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا۔

تازہ ترین