• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو پرویز رشید کو پیسے بھرنے کیلئے آپشن دینا چاہئے تھا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو اہل اور پرویز رشید کو نااہل قرار دیدیا، کیا دونوں کیسوں میں الیکشن کمیشن کے فیصلے درست ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پرویز رشید کو پیسے بھرنے کیلئے آپشن دینا چاہئے تھا، فیصل واوڈا کے معاملہ میں الیکشن کمیشن کا موقف درست ہے کہ اس کے اختیارات محدود ہیں

منیب فاروق نے کہا کہ فیصل واوڈا کے معاملہ میں الیکشن کمیشن کا موقف درست ہے کہ اس کے اختیارات محدود ہیں، فیصل واوڈا پر کیس ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اس وقت بھی امریکا کے شہری تھے

فیصل واوڈا کی نامزدگی پر پارٹی میں اعتراضات تھے، فیصل واوڈا کو بھی پتا تھا کہ میرٹ پر بات ہوئی تو وہ نااہل ہوجائیں گے، فیصل واوڈا کے کیس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا اس لئے وہ سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پائے ہیں

پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پنجاب ہاؤ س کا نادہندہ ہونے کی بناء پر مسترد کئے گئے، پرویز رشید کا موقف ہے کہ انہیں ایک دن پہلے بتایا گیا

الیکشن کمیشن نے انہیں ادائیگی کیلئے دو دن دیئے، پرویز رشید کہتے ہیں کہ میں ادائیگی کیلئے تیار ہوں لیکن حکومت یا پنجاب ہاؤس پیسے لینا نہیں چاہ رہا، پرویز رشید کو ثبوت دینا ہوں گے کہ کون پیسے لینے سے منع کررہا ہے، پرویز رشید کی اپیل کو مسترد کردینا سمجھ میں نہیں آتا ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پرویز رشید کو پیسے بھرنے کیلئے آپشن دینا چاہئے تھا۔


تازہ ترین