اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے انسداد تمباکو مہم شروع کر دی ۔ مہم کا افتتاح منگل کو ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے کیا ۔ اسلام آباد میں تمباکو وینڈرز ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص اجازت ناموں کے حصول کے بعد ہی تمباکو مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔ مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ایکسائز نے مختلف دکانوں سےسمگل شدہ سگریٹ بھی تحویل میں لئے۔