• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے والدہ کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

راکھی ساونت نے موذی مرض کینسر کا شکار والدہ کی کیموتھراپی کے بعد لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کی کیموتھراپی کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کیلئے دعائیں کریں، وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔‘


راکھی ساونت کی پوسٹ پر ساتھی اداکار اور راکھی کے دوست احباب دعائیہ پیغامات شیئر کررہے ہیں اور راکھی کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں راکھی نے بھی شرکت کی تھی لیکن فائنل کا مقابلہ کرنے سے پہلے ہی انہوں نے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑ دیا تھا۔

راکھی ساونت نے 14 لاکھ روپے لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مزید بگ باس کے گھر میں نہیں رکنا چاہتی تھیں کیونکہ اُن کی والدہ کی کیمو تھراپی ہونے والی ہے۔

راکھی کے مطابق والدہ کی کیموتھراپی کیلئے انہیں پیسوں کی ضروت تھی   اس لیے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑ رہی ہیں، والدہ سے بڑھ کر کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔

بگ باس کے گھر میں موجودگی کے دوران نامناسب حرکات پر راکھی ساونت کی والدہ نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بگ باس کے گھر سے باہر آ جائے۔

تازہ ترین