• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وفاقوں کا حشر بھی ماڈل مدارس جیسا ہو گا،حنیف جالندھری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیراہتمام صرف ایک سال میں 75ہزار حفاظ وحافظات اور 35ہزار علماء و عالمات تیار کیے گئے۔دین کی حفاظت و اشاعت کا ذریعہ بننے والے مدارس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔وقف املاک ایکٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بدنیتی پر مبنی نئے وفاقوں کا انجام بھی ماڈل مدارس جیسا ہوگا،مدارس کی حریت و آزادی پر کوئی دبائو قبول نہیں کیا اور آئندہ بھی مدارس کے تحفظ وبقاء کے حوالے سے کو ئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری ودیگر نے جامعہ عمر میں ختم بخاری اور سالانہ دستاربندی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

تازہ ترین