• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پر داڑھی و پگڑی والوں کا بھی حق ہے، حافظ حمداللہ

کو ئٹہ(آئی این پی )جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اقتدار کو آسائش نہیں آزمائش سمجھتے ہیں اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اس پر جتنا حق پینٹ شرٹ والوں کا ہے اتنا ہی حق داڑھی پگڑی والوں کا بھی ہے،اسلام آباد کو اسلامی نظام سے آباد کرکے رہینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ بدرالعلوم کچلاک میں منعقدہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے جمعیت کچلاک کے امیر مولاناخدائے دوست اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ قابض حکمرانوں کی اصلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ربڑ سٹیمپ حکومت جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
تازہ ترین