• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلا مک سوسائٹی آف انجینئرز یو ای ٹی پشاور کے تنظیم نو مکمل ہو گئی

پشاور (لیڈی رپورٹر)اسلامک سوسائٹی آف انجنیئرز یو ای ٹی پشاور کے تنظیم نو مکمل ہو گئی جس کے مطابق کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم محمد رحمان کو انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کاجنرل سیکرٹری مقرر کیاگیا۔جبکہ عرفان حمید کو تنظیم و تربیت، اعجاز خٹک نشرواشاعت،محمد قاسم ایڈمن کمیٹی،نسیم الرحمان سوشل میڈیا اور تیمور خان بیت المال کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلامک سوسائٹی آف انجینئرز کی تنظیمی کمیٹی برائے تقسیم کار کا اجلاس پریزیڈنٹ اسلامک سوسائٹی آف انجینئرز یو ای ٹی پشاور حضرت حسین کے زیرصدارت ہاسٹل نمبر 8 میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سٹڈی ایڈ فاونڈیشن فار ایکسیلینس پشاور کیمپس شفیق الرحمن اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری سٹڈی ایڈ فاونڈیشن فار ایکسیلینس پشاور کیمپس حافظ نوید حسین نے خصوصی شرکت کی۔
تازہ ترین