آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عثمان خالد بٹ نے سدرہ نیازی سے شادی کر لی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و اسکرین رائٹر عثمان خالد بٹ کی دولہا بنے اداکارہ سدرہ نیازی کے ہمراہ ایک خوبصوت تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

عثمان خالد بٹ کی جاندار اداکاری سے تو ہر کوئی واقف ہے، عثمان خالد بٹ اپنے حس مزاح کے سبب بھی خوب جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں عثمان خالد بٹ کی اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دونوں دولہا دلہن بنے پھولوں سے سجے اسٹیج پر  بیٹھے ہیں۔


سوشل میڈیا سلیبرٹی پیجز پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں یہ واضح نہیں کہ یہ تصویر کہاں اور کس تقریب سے لی گئی ہے، یہ ان دنوں فنکاروں کی شادی کی تصویر ہے یا کسی ڈرامے سے لیا گیا کوئی سین۔

ایک سلیبرٹی پیج پر تو عثمان خالد بٹ کو شادی کی مبارکباد بھی دے دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ ان وائرل پوسٹس سے متعلق تا حال عثمان خالد بٹ یا سدرہ نیازی کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید