• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے عراقی وزیر دفاع کو ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعاون کی پیش کش کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تازہ ترین