امریکی افواج نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پینٹاگون کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی منظوری کےبعد ہونے والے حملے میں شامی سرحد کے قریب موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے متعدد مراکز کو تباہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ کارروائی عراق میں امریکی اور اتحادی افواج پر کیے جانے والے ان حملوں کے بعد کی گئی ہے جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔