• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے شہر سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ہے۔

سکھر کے علاقے پٹنی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں نے ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان نورالسلام گروپ کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کارروائی کی ۔

تھانہ پٹنی کی حدود میں چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق  جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں دہشت گرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔


ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جن کے قبضے سے 2 پستول اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔

مظہر مشوانی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان اور شانگلہ میں سنگین جرائم میں ملوث تھے، ملزمان جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بم حملوں میں بھی ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے ملزمان نے ضلع شانگلہ میں پولیس موبائل کو بم دھماکے سے اڑایا تھا، بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین