• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مبینہ مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

Faisalabad 4 Terrorists Of Banned Ttp Killed In Alleged Encounter

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی کےدوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سرگودھا روڈ پر نشاط آباد کے علاقے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 7 افراد کو روکا گیا تو ان.وں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،کارروائی کے دوران تین دہشت گرد فرار بھی ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

تازہ ترین