• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز کی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو وارننگ


اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

پمز اسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے پمز اسپتال کے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے رجسٹرڈ تمام اسٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔


پمز اسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تازہ ترین