جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سرِ عام نہتے شہریوں کو شہید کرنا افسوس ناک ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مفتی اکرام اللّٰہ، ان کے بیٹے اور شاگرد کے قتل پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائیں (آمین)۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دے۔