• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخابات جیتیں گے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخابات جیتیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ نے پاکستان کی ڈوبی ہوئی معیشت کا بیڑا اٹھایا ہے، حفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ ایکس چینج ریٹ مستحکم کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 42 ممالک کی پاکستان میں نیول ایکسرسائز ہوئی ہے، فیٹف کے 27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے، جس پر وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سری لنکا کا تاریخی دورہ کیا ہے۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ  ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں ، اس کے لئے ضروری ہے کہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے، کشمیر کو پس پشت رکھ کر بھارت سے بات کرنا کشمیر اور قوم سے غداری ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے، عمران خان کے اتحادی ہیں ،  ایم کیوایم کو معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔


تازہ ترین