جکارتا ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا نے گزشتہ ماہ قبضے میں لیے گئے ایران اور پاناما کے پرچم بردار 2 جہازوں پر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔ وزارت قومی سلامتی نے اپنے بیان میں کہا کہ جہازوں کے عملے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ دونوں جہازوں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب غیر قانونی طور پر تیل کی منتقلی کے شبہے میں روکا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ فی الحال مشتبہ افراد کے خلاف فرد جرم تیار کرنے پر کام جاری ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں جہازوں نے جان بوجھ کر اپنی معلومات اور شناخت کو مخفی رکھا۔